ابنا: بحرين کي سيول نامي کي تحريک، تمرد موومنٹ کے جاري کردہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ چودہ اگست کو ملک بھر ميں شاہي حکومت کے خاتمے کے لئے مظاہرے اور جمہوريت کے قيام کا مطالبہ کيا جائے گا۔
بحرين کي تحريک تمرد کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ بحرين کے عوام اپنے جائز اور قانوني مطالبات کے حصول تک پرامن جدوجہد جاري رکھيں گے۔
بيان ميں بحريني عوام سے اپيل کي گئي ہے کہ وہ چودہ اگست دوہزار تيرہ کو آل خليفہ کي آمرانہ اور ظالمانہ حکومت کے خلاف نفرت اور اپنے انساني اور شہري حقوق کي بالادستي کے لئے بھرپور طريقے سے احتجاج ميں حصہ ليں۔
تحريک تمرد کے بيان ميں آيا ہے کہ يہ ملک تمام بحريينيوں کا ہے اور ملک کے تمام طبقات اور لساني و مذہبي اکائيوں کو مساوي حقوق حاصل ہونا چاہيں جس کے لئے ملک کو جمہوري اور سياسي اصلاحات کي ضرورت ہے۔ بحرين کي ديگر سياسي جماعتوں اور رہنماؤں نے بھي عوام سے چودہ اگست کو شاہي حکومت کے خلاف مظاہروں ميں شرکت کي اپيل کي ہے۔ واضح رہے کہ بحرين نے چودہ اگست انيس سو اکہتر کو برطانوي سامراج سے آزادي حاصل کي تھي ليکن برطانيہ جاتے جاتے اس پر آل خليفہ خاندان کو مسلط کرگيا۔
.....
/169